“خوبصورت ہونے کیوجہ سے امتیاز علی نے مجھے کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا”ودیا مالوادے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “چک دے انڈیا” کی اداکارہ ودیا مالوادے نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اُن کی خوبصورتی کی وجہ سے سیریز میں کام نہیں دیا جارہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا مالوادے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہدایتکار امیتاز علی نے مجھے سیریز ‘ڈاکٹر اروڑا’ میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اُنہیں یہ لگتا تھا کہ میں بہت زیادہ خوبصورت ہوں۔
ودیا مالوادے نے کہا کہ میں نے سیریز میں ویشالی نامی گھریلو خاتون کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن امتیاز علی اور اُن کی کاسٹنگ نے مجھے یہ کہہ کر کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کہ تُم اس کردار کے لیے پرفیکٹ نہیں ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کے لیے امتیاز علی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو زیادہ خوبصورت نہ ہو اور گھریلو خاتون نظر آئے لیکن میں یہ کردار کرنا چاہتی تھی تو میں نے کاسٹنگ ٹیم سے دوبارہ رابطہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے کاسٹنگ ٹیم کو اپنی کچھ تصاویر بھیجیں لیکن اُنہیں میری تصاویر پسند نہیں آئیں اور مجھے سے ایسی تصاویر مانگیں جن میں گھریلو خاتون نظر آؤں۔
ودیا مالوادے نے کہا کہ جب کاسٹنگ ٹیم کا فون آیا تو میں گھر سے باہر کام پر تھی، میں نے اپنی گھریلو ملازمہ کو فون کیا، اُس سے کہا کہ مجھے اُس کی ساڑھی کی ضرورت ہے، میں نے گھر جاکر اُس کی ساڑھی پہنی اور اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرکے خود کو بالکل گھریلو خاتون کے روپ میں دھارا۔
اداکارہ نے کہا کہ اُس کے بعد، میں نے اپنی چند تصاویر امتیاز علی کو بھیجیں اور اُن سے درخواست کی کہ سر! میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھے سیریز میں لینے سے انکار نہیں کریں، میں یہ کردار اچھے سے کرسکتی ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ امتیاز علی نے سوچنے کے لیے کچھ وقت مانگا اور پھر دو دن کے بعد، اُن کا فون آیا اور کہا کہ مجھے سیریز میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

52 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

60 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago