کیمرہ مریم نواز کی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا، نور بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ) ماضی میں پاکستان کو مقبول فلمیں دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
مریم نواز کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر جہاں اُن پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں معروف خواتین شخصیات کی جانب سے اُن کے حُسن کی تعریف بھی کی۔
معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں چاہے کچھ بھی سوچیں لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کہیں نہیں دیکھی۔

مدیحہ نقوی کی انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ تعالیٰ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی جی پنجاب اس غفلت کا ذمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

11 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

21 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

23 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

32 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

35 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

45 mins ago