لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل کیس کی گتھی مزید الجھ گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل کیس کی گتھی مزید الجھ گئی ہے . نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے کیس میں پیشرفت نا ہو سکی، پولیس کو مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے جس میں قتل کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا .

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی بھی ثابت نہیں ہوئی جبکہ اس کے گلے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے منہ میں خون جمع تھا، موت سے پہلے قے کے شواہد بھی ملے ہیں . مقتولہ کا پوسٹ مارٹم 40 سے 48 گھنٹے بعد کیا گیا، اب موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنزک ایجنسی کی رپورٹ میں کیا جائےگا، اس واقعے میں تاحال کوئی ملزم بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے . . .

متعلقہ خبریں