بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین سے اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت پیش کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایت کارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دوسری شادی اور عمر پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو ایک دوسرے کی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کہ ان کے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں .

بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین اور اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت کی .

بشریٰ انصاری نے تصدیق کی کہ ان کی شادی کو چند سال ہو چکے ہیں، انہوں نے ابھی تازہ دوسری شادی نہیں کی لیکن لوگ اب انہیں مبارک باد دینا شروع کر رہے ہیں .

اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی عمروں میں فرق ہے لیکن انہیں عمروں میں فرق سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز ہوگئی سو ہوگئی . اداکارہ نے یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر کے بچوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے دوسرے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، ان کی عمریں 18 سے 20 سال کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں