ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، مقامی آبادی متاثر، متعدد مکانات منہدم

کوڑٹہ (قدرت روزنامہ ) پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں .

سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد تفتان بارڈر کے علاقے میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ایران کے سرحدی شہر زاہدان اور دیگرز سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے .

واضح رہے کہ اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے . چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں . پسنی میں ماہی گیروں کی 100 سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں