اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شریف 7بھائی تھے ، ان سات بھائیوں میں اتنا اتفاق تھا کہ یہ کہتے تھے کہ جس قسم کی مرغی ایک گھر میں پکنی ہےتو باقی گھروں میں بھی وہی مرغی پکتی تھی ، لیکن جب ان میں سے کسی ایک کو موقع ملا ،وہ شوٹ کر کے برج العرب بن گیا، ایک بھائی بلندی پر پہنچ گئے جبکہ باقیوں سے انہوں نے ملیں چھینی ہیں ۔
اعتزا ز احسن کا کہنا تھاکہ جب نواز شریف پہلی دفعہ وزیراعظم پاکستان بنے، یہ ملیں ان سے چھینی گئیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ان میں اتفاق تھا لیکن اتفاق رائے کبھی نہیں ہوسکتا ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا اتفاق کرنا بڑا مشکل ہے ، یہ کہتے ہیں گے اور لوگ بھی انہیں یہی بولیں کہ ساتھ چلیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن’سرور پیلس جب دس دسمبر 2000ء کو گئے تھے تب یہ اپنے سارے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے ، تین خادمائیں ساتھ گئیں ،دو ڈرائیور اور دو کک ساتھ لے گئے لیکن غوث علی شاہ ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، نثار علی ، مشاہد حسین ، جاوید ہاشمی کو جیلوں میں چھوڑ کر گئے تھے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب جب یہ لندن گئے تو خواجہ آصف جیل میں تھے ، وہ ضمانت کروا کر باہر آئے ، شاہد خاقان عباسی جیل میں تھے وہ بھی ضمانت کروا کر باہر آئے ۔ انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب چونکہ کے لندن میں بیٹھے ہیں وہ اس بارے میں نہیں سوچتے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…