تحریک انصاف کو کراچی میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

کراچی (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی .

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا .

ذرائع نے کہا کہ 28 اپریل کے جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا . پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ میں کہا کہ شہرمیں دہشت گردی کی واردات ہوچکی ہے ، دہشت گردی کے مزیدالرٹس ہیں، عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے .

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اپریل کوباغ جناح میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں