جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024میں وارنٹ جاری کئے ہیں ۔
محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہیں انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔کوئٹہ ‘ چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔
ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ 22اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…