وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزدورپیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چارسو بچوں کو ملک کے اعلی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی دارلحکومت میں محکمہ محنت وافرادی قوت،لیبر ویلفیئر فنڈ کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے،مزدوروں کے بچوں کے تمام ترتعلیمی اوراقامتی اخراجات لیبرویلفیئر فنڈ کے تحت اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ غریب ہمیشہ غریب رہے یہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے،رواں سال مزدوروں کے چارسو بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ مزدورکا باصلاحیت بچہ مزدورنہیں افسر،ڈاکٹر،انجنئیر اورکامیاب انسان ہوگا،مزدور کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت شخص کا بچہ پڑھتا ہے،آئندہ سال سے مزدوروں کے ایک ہزار بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

5 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

15 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

17 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

26 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

29 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

39 mins ago