وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سےموجود ہے ۔ آئی جی اسلام آباد غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کمر کس لیں۔
انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کے لیے 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ 3 ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔ چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے چائینز کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ اسلحہ لائسنس کے اجرا پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے آن ارائیول ویزا سسٹم ہو۔ ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے۔ ٹویٹر کے حوالے سے مزید کچھ وقت درکار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کریں گے۔ پولیس اسٹیشنز میں بہتری لائی جائے گی۔ اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طاقت آنے جانے والی چیز ہے۔ میں نے بطور وزیراعلیٰ اور نہ اب بطور وزیر داخلہ کبھی پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں دیے۔ نیشنل فرانزک لیب اسلام آباد کے لیے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے جو بہت تاخیر کا شکار ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا ۔ 5 ماہ تک کی تاخیر سے عوام کو پاسپورٹ مل رہے ہیں ، ان مسائل سے آگاہ ہوں، جلد اس محکمے کو ٹھیک کریں گے ۔ شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

12 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

22 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

32 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

44 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

59 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago