“سیاستدانوں کا بھی یونیفارم ہونا چاہیے “مریم نواز کی پولیس وردی میں تصویر وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازجمعرات کو پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کے لیے پولیس یونیفارم پہن کر گئیں تو انکی تصویر آناً فاناً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی .
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار پولیس کا یونیفارم پہنا ہے جسے پہن کر مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور مجھے معلوم ہے آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے .


انکی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ہر طرف سے تبصروں کی پوچھاڑ ہو گئی .
صحافی خرم شہزاد نے کہا کہ مریم نواز پولیس یویفارم میں کافی اچھی لگ رہی ہیں، ویسے اگر وزرائے اعظم، وزرائے اعلٰی اور سیاستدانوں کا بھی یونیفارم ہو تو کیسا لگے؟
شیری کے نام سے اکاونٹ استعمال کرنے والی صارف کا کہنا تھا کہ آپ انہیں پسند کریں یا ناپسند کریں مریم نواز خوبصورت تو ہیں .
ایک صارف محمد علی نے مریم نواز کے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پولیس یونیفارم میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دو تصاویر چالیس سال کے فرق سے .
صحافی رضوان رضی نے لکھا کہ “وردی کے احترام میں اضافہ ہوا” .
تاہم کئی صارفین نے پولیس یونیفارم پہنننے پر مریم نواز کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا .
سابق وزیراعلی پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی بھی پیچھے نہ رہے . تصویر پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود اپنا مذاق بنوا رہی ہیں .
سحرش مان نامی صحافی نے لکھا کہ محترمہ جس وردی کا بطور وزیراعلی تحفظ نہ کر سکیں آج وہی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنا رہی ہیں

. .

متعلقہ خبریں