انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی سیلز ٹیکس کو 16 سے بڑھا کر 17فیصد کردیا تھا . انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کے لئے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی کی گئی ہے، ماضی کی حکومتوں کی طرح اگر سیلز ٹیکس اور لیوی لاگو کی جائے تو پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر ہوجاتی، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کے ساتھ یہ حقائق بھی بیان کرے . انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1211ارب ہدف کے مقابلے میں 186ارب زائد ٹیکس وصولی کی،ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں . انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کے لئے بڑے بینکوں کو ہول سیلر اور اخوت جیسے 30 مائیکرو فنانس اداروں کو شامل کیا گیا ہے،کامیاب پاکستان پروگرام ک آغاز جلد کیا جارہا ہے، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان،پنجاب اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرض دیئے جائیں گے . کم آمدن ہائوسنگ کے لئے160ارب کی درخواستیں موصول ہوئیں، 60ارب کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 18ہزار افراد کو 22ارب فراہم کیے جاچکے ہیں،احساس پروگرام کی بجٹ 260ارب کیا گیا، 50ہزارطلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے . وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی سطح پر چیلنجرز کے باوجودِ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کے کئے براہ راست پروگرامات شروع کیے ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی زمہ داری ہے کہ قیمتوں پر قابو پائے، کے پی کے، پنجاب میں انتظامیہ اس تناظر میں اچھا کام کررہی ہے، پنجاب میں سرکاری گندم ریلیز کی قیمت 1950روپے ہے،سندھ میں 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے آج تک سرکاری گندم ریلیز نہیں کی اس سے گندم اور آٹے کی قیمتیں ذیادہ ہیں، آج بھی پنجاب میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 1100 اور سندھ میں 1350/1400روپے ہے، یہ پیپلز پارٹی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت غذائی تحفظ پر کام کررہی ہے، خوراک سے زراعت پروگرام کے ذریعے پیدواربڑھائیں گے،ملک بھر میں 22کروڑ ایکٹر اراضی میں سے 5 کروڑ ایکٹر اراضی قابل کاشت ہے،پوٹھوہار،وزیرستان ،بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زیتون کی پیدوار بڑھارہے ہیں،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لئے 10 نئے ڈیمز پر کام جاری ہے،ان منصوبوں کی تکمیل سے 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا اور ایک کروڑ 80لاکھ ایکٹر اراضی سیراب ہوگی .
جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یواین ایف اے او رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر رواں سال سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم سے کم عوام پر منتقل کیا جائے .
متعلقہ خبریں