حکومت کو قوم کا خیال آہی گیا!بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 10 نئے ڈیمز پر کام شروع کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی زمہ داری ہے کہ قیمتوں پر قابو پائے، کے پی کے، پنجاب میں انتظامیہ اس تناظر میں اچھا کام کررہی ہے، پنجاب میں سرکاری گندم ریلیز کی قیمت 1950روپے ہے،سندھ میں 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے آج تک سرکاری گندم ریلیز نہیں کی اس سے گندم اور آٹے کی قیمتیں ذیادہ ہیں، آج بھی پنجاب میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 1100 اور سندھ میں 1350/1400روپے ہے، یہ پیپلز پارٹی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت غذائی تحفظ پر کام کررہی ہے، خوراک سے زراعت پروگرام کے ذریعے پیدواربڑھائیں گے،ملک بھر میں 22کروڑ ایکٹر اراضی میں سے 5 کروڑ ایکٹر اراضی قابل کاشت ہے،پوٹھوہار،وزیرستان ،بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زیتون کی پیدوار بڑھارہے ہیں،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لئے 10 نئے ڈیمز پر کام جاری ہے،ان منصوبوں کی تکمیل سے 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا اور ایک کروڑ 80لاکھ ایکٹر اراضی سیراب ہوگی۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یواین ایف اے او رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر رواں سال سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم سے کم عوام پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی سیلز ٹیکس کو 16 سے بڑھا کر 17فیصد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کے لئے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی کی گئی ہے، ماضی کی حکومتوں کی طرح اگر سیلز ٹیکس اور لیوی لاگو کی جائے تو پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر ہوجاتی، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کے ساتھ یہ حقائق بھی بیان کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1211ارب ہدف کے مقابلے میں 186ارب زائد ٹیکس وصولی کی،ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کے لئے بڑے بینکوں کو ہول سیلر اور اخوت جیسے 30 مائیکرو فنانس اداروں کو شامل کیا گیا ہے،کامیاب پاکستان پروگرام ک آغاز جلد کیا جارہا ہے، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان،پنجاب اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرض دیئے جائیں گے۔کم آمدن ہائوسنگ کے لئے160ارب کی درخواستیں موصول ہوئیں، 60ارب کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 18ہزار افراد کو 22ارب فراہم کیے جاچکے ہیں،احساس پروگرام کی بجٹ 260ارب کیا گیا، 50ہزارطلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی سطح پر چیلنجرز کے باوجودِ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کے کئے براہ راست پروگرامات شروع کیے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

29 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

37 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

44 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

54 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago