کراچی سے17 سالہ یتیم لڑکی لاپتہ ، بھائی نے پولیس کو اہم بیان دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی کے علاقے محمود آباد سے17 سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا . لڑکی کی والدہ نابینا ہیں اور والد وفات پا چکے ہیں .

لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن 24 اپریل کو گھر سے کوچنگ سینٹر کے لیے نکلی تھی، دوپہر 2 بجے جب بہن کو لینے گئے تو بتایا گیا کہ وہ خود چلی گئی ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا ءکی دفعات کے تحت درج کیا گیا، تحقیقات جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں