فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو ایک دن میں اربوں ڈالر کا نقصان

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔

میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی، جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص میں کمی دیکھی گئی،مارک زکر برگ نے رواں برس اے آئی اور میٹا ورس پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث نہ صرف میٹا کے حصص میں کمی آئی بلکہ مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔مارک زکر برگ کا صرف ایک دن نقصان 18 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 50 کھرب روپے ہوا ہے تاہم اس میں مختلف دیگر وجوہات بھی شامل رہی ہیں۔اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں مارک زکربرگ کو 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا تاہم وہ کمپنی کو دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Recent Posts

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 min ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

7 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

10 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago