پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے، 190 ملین دیدیں، فوراً معافی ہوجائے گی:سینیٹر طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے . پی آئی بات چیت کر بھی رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے .

اگر ان کو این آر او دے دیا جائے تویہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے . ملکی اور قومی مفادات کے معاملات پر مذاکرات کا فیصلہ ہم نے کیا ہے .
"جیو نیو ز" کے پروگرام" نیاپاکستان" میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو این آر او مل جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھنا شروع ہوجائیں گے . یہ بات چیت کر بھی رہے ہیں اور مُکر بھی رہے ہیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ 190 ملین دے دیں، فوراً معافی ہوجائے گی . جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ فوراً این آر او کی بات شروع کردیتے ہیں،حکومت فیصلہ کرے گی تو کوئی بھی بندا یا ادارہ بات کرے گا، یہ چاہ رہے ہیں 190ملین ہم کھا چکے، توشہ خانہ ہوگیا، 9 مئی ہوگیا اب معاف کریں . اگر ان کو این آر او دے دیا جائے تویہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے، ہم جو کہتے تھے ہم اس پر کھڑے رہے ہیں . اسمبلی کے بزنس چلانے سے لے کر یہاں بہت سے مسائل ہیں .

لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ملکی اور قومی مفادات کے معاملات پر مذاکرات کا فیصلہ ہم نے کیا ہے، یہ قوم کا مینڈیٹ لیکر بھی ڈیل کرنے کی بات کررہے ہیں، یہ مینڈیٹ کی توہین ہے .

. .

متعلقہ خبریں