انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ابھی مزید جیل میں رہیں تاکہ وہ اُن کی اس مقبولیت کا فائدہ اُٹھا سکیں . سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت کے ساتھ بھی ہیں، اس لیے وہ کسی اٹیکنگ کے موڈ میں نہیں . اُن کا کہنا تھا کہ اگر معلوم ہوجائے کہ علی امین گنڈاپور کے کل کے بیان کے بعد انہوں نے کہاں کہاں رابطہ کیا اور کہاں کہاں معافی تلافی ہوئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا . سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہوا، اُس کا احتساب ہوگا، اس کےلیے قانون سازی بھی ہوگی . انہوں نے کہا کہ مجھے بغیر ٹرائل کے ڈس کوالیفائی کیا گیا، میں آزاد امید وار ہوں، کسی پارٹی کا حصہ ہوں نہ بن رہا ہوں . میں بالکل آزاد ہوں، میرے فارم 47 میں چھولے نہیں کھا سکتے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں . نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہ کوئی ڈیل ہورہی ہے نہ ڈھیل ہورہی ہے .
متعلقہ خبریں