پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں، فیصل واوڈ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہ کوئی ڈیل ہورہی ہے نہ ڈھیل ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ابھی مزید جیل میں رہیں تاکہ وہ اُن کی اس مقبولیت کا فائدہ اُٹھا سکیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت کے ساتھ بھی ہیں، اس لیے وہ کسی اٹیکنگ کے موڈ میں نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر معلوم ہوجائے کہ علی امین گنڈاپور کے کل کے بیان کے بعد انہوں نے کہاں کہاں رابطہ کیا اور کہاں کہاں معافی تلافی ہوئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہوا، اُس کا احتساب ہوگا، اس کےلیے قانون سازی بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بغیر ٹرائل کے ڈس کوالیفائی کیا گیا، میں آزاد امید وار ہوں، کسی پارٹی کا حصہ ہوں نہ بن رہا ہوں۔ میں بالکل آزاد ہوں، میرے فارم 47 میں چھولے نہیں کھا سکتے۔

Recent Posts

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

5 mins ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

8 mins ago

بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری…

8 mins ago

پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے…

12 mins ago

چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…

17 mins ago

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

21 mins ago