اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی بننے کیلئے متحرک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو صوبے کا وزیراعلی بننے کیلئے متحرک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو اب وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کے قریبی ساتھی اور صوبائی وزیر نے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کی کراچی میں واقع رہائش گاہ میںاہم ملاقات کی ہے، اور جے یو آئی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کے لئے مدد بھی طلب کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے مولانا عبدالواسع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کو وزارت اعلی سے ہٹاکر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلی بنوانے میں تعاون چاہیئے۔ تاہم مولانا عبدالواسع نے جواب دیا کہ ہماری جماعت کسی کے مفاد میں استعمال نہیں ہوگی، اگر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض لوگ جام کمال کو ہٹانے کیلئے سنجیدہ ہیں تو پہلے وزارتوں سے استعفی دیں، استعفے دے کر ناراض لوگ خود جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے، ناراض گروپ عدم اعتماد کی تحریک لیکر ائے اپوزیشن ساتھ دیں گی۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

30 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

37 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

44 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

55 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago