پٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے .

نجی ٹی وی سما ء نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے .

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی . عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں