لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد


لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 200 نایاب کچھوے برآمد کرلیے۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر پاکستان لائے گئے 200 نایاب کچھوے برآمد کرلیے۔
نایاب کچھوؤں کو ڈبل پیکنگ میں چھپا کر پاکستان لایا گیا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف کی ٹیم نے رات ساڑھے 8 بجے لاہور ائرپورٹ کے گارگو ایریا میں ناکا لگا لیا۔ تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز رات ساڑھے 10 بجے لاہور ائرپورٹ پر اتری، جہاں مذکورہ سامان گارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹمز حکام کو نایاب کچھوے غیر قانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی۔
ائرپورٹ پر کارٹنز کو چیک کیا گیاتو اس میں سے 200 کچھوے برآمد ہوئے، جنہیں 100، 100 کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔درآمد کرنے والے شخص سید اعزاز احمد کو بھی حکام نے لاہور ائرپورٹ پر طلب کرلیا تھا۔
حکام کے مطابق وائلڈ لائف قوانین کے مطابق کچھوے درآمد کرنا غیر قانونی ہے جو وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول تھری میں شامل ہے۔ غیر قانونی طور پر نایاب کچھوے درآمد کرنے پر کسٹمز حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے اور محکمہ وائلڈ لائف نے کچھوؤں کی حوالگی کے لیے کسٹمز حکام کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

Recent Posts

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

4 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

9 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

14 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

27 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

46 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

57 mins ago