فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور یہ فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آئے ہیں، یہ خود محتاج اور ریموٹ کنٹرول ہیں تو پھر ان سے کیا مذاکرات کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا لیڈر اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے ہم مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان پہلے دن سے چاہتا ہے کہ انگیج کریں مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، فوج اور تمام ادارے میرے ہیں سب دیکھیں گے کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 min ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

9 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

16 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

25 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

50 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

1 hour ago