ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے درمیان لفظی گولہ با ری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے درمیان لفظی گولہ با ری کا آغاز ہو گیا . کچھ دن پہلے ملائیکہ بیٹے ارہان خان حال ہی میں اپنا وُڈکاسٹ ڈمپ بریانی سامنے لائے ہیں .

اپنے بیٹے ارہان خان کے وُڈکاسٹ کی ایک حالیہ قسط میں 50 سالہ ملائیکہ اروڑا شریک ہوئیں .

اس موقع پر انھوں نے اپنے سابق شوہر کی ناپسندیدہ عادات کا اپنے بیٹے سے تقابل کیا . ملائیکہ کی اس گفتگو پر اب اداکار ارباز خان نے زوم پر اپنے ایک انٹرویو میں ردعمل کا اظہار کیا .

56 سالہ ارباز خان نے ملائیکہ کی جانب سے انھیں تذبذب (غیر فیصلہ کن) کا شکار قرار دینے پر کہا کہ وہ خود اس کمنٹ یا آرا کی حقدار ہیں . انکا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک ماں اور اسکے بیٹے کے درمیان گفتگو ہے اور اس میں ماں کی یہ رائے ہے . لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ خود اس جملے کی مستحق ہیں . یہ درست ہے کہ وہ سمجھتی ہونگی کہ میں بعض معاملات میں تذبذب میں رہا . لیکن جہاں تک میں نے اس انٹرویو کو پڑھا تو میری سوچ کے مطابق بہت سی چیزیں بالکل واضح ہیں . ارباز خان نے مزید کہا کہ جو کچھ انھوں نے کہا یہ انکی مرضی اور حق ہے، تاہم اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں . میں اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں چاہتا .

. .

متعلقہ خبریں