کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے انجانے میں اداکارہ یشما گل کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
ڈان نیوز کے مطابق مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں خواتین کے لیے پنک بسز کی رونمائی کی تقریب کی ہے، جس میں یشما گل سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی .
مذکورہ تقریب میں حکومت سندھ نے کراچی میں پنک بسز کے مزید دو نئے روٹس کا افتتاح کرتے ہوئے دو ماہ تک خواتین کے سفر کو مفت کرنے کا اعلان کیا تھا .
View this post on Instagram
اسی تقریب میں یشما گل سمیت دیگر اداکارائیں بھی شریک ہوئی تھیں اور اب یشما گل کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر نے انجانے میں قریب ہی کھڑی یشما گل کی آنکھ کو تیزی سے ہاتھ لگایا .
ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ رپورٹر کی انگلیاں اداکارہ کی آنکھ میں لگیں، جس سے انہیں آنکھیں کھلی رکھنے میں مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے فوری طور پر آنکھوں پر ہاتھ لگا کر تقریب سے دور نکلنے کی کوشش کی .
ہمارے پاس پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجودہے:محکہ خوراک پنجاب، کے پی کے حکومت کا مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ
اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس دن انہوں نے پورا دن زخمی آنکھ کے ساتھ تمام شوٹنگس کروائی تھیں .
View this post on Instagram
اداکارہ کی وائرل ویڈیوز پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو ایسی بھیڑ والی جگہوں پر نہیں جانا چاہئیے اور بعض افراد نے لکھا کہ اداکارہ کو معمولی مسئلہ ہوا ہوگا، وہ بڑے زخم رسنے سے محفوظ رہیں .
. .