پنجاب کے پاس گندم کا بڑا ذخیرہ موجود، کے پی کے حکومت کا تین لاکھ ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب کے محکمہ خوراک نے واضح کر دیا ہے کہ ہم نے گندم خریداری کیلئے پالیسی دی اور نہ ہی خریدی، ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جبکہ خیبر پختون خواہ حکومت نے مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کر لیاہے .

پنجاب کے محکمہ خوراک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجودہے ، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی ،پہلا ٓپشن آن لائن درخواستیں ہیں، ان سے گندم خریدیں گے ،دوسرا ٓپشن کسان کارڈ میں امدادی رقم شامل کرنا ہے ، چار لاکھ میں سے ایک لاکھ 39 ہزار درخواستیں منظور ہوئیں تھیں،اس وقت مالی حالات اور موسم گندم خریداری کیلئے موافق نہیں ہیں .


محکمہ خوراک کا کہناتھا کہ ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے ، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں، فلور ملز، مڈل مین ، چکی اونر سب کو گندم خریدنا چاہیے، اصل ایشو یہ ہے کہ مافیاز کو گندم سمگلنگ کے راستے نہیں مل رہے ہیں، گندم ، آٹا سستا ہونے سے عوام خوش ہیں، چھوٹے کسان کا مفا د اولین ترجیح ہے وہ پریشان نہ ہوں .

دوسری جانب وزیر خوراک کے پی کے ظاہر شاہ طورو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے تین لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدیں گے ، گندم کی فی من قیمت تین ہزار 900 روپے مقرر کی ہے ،گندم کی خریداری کیلئے 29 ارب روپے مختص ہیں ، مقامی سطح پر گندم خریدنے کیلئے نو ارب روپے کی بچت ہو گی ، ضرورت پڑنے پر مزید تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں