اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کھاد کمپنی کی جانب سے سرسبز یوریا کی قیمت میں یکطرفہ اضافے کا سخت نوٹس لے لیا.رانا تنویر نے کہا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنی یکطرفہ اضافہ واپس لے، فرٹیلائزر کمپنی سرسبز یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کرے۔
ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فرٹیلائزر کمپنی نے یکطرفہ قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کر دیا تھا۔
رانا تنویر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں فرٹیلائزر انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر سرسبز یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول اور بلا جواز ہے، ٹھوس جواز فراہم کرنے میں ناکامی پر وزارت متعلقہ قوانین کے تحت قیمتوں کا تعین کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچانک یکطرفہ اضافے سے کسانوں پر منفی اثر پڑتا ہے، یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی، یوریا کھاد کی فراہمی میں خلل قابل قبول نہیں ہے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، فرٹیلائزر کے ریئل ٹائم اسٹاک کی دستیابی کو چیک کرنے کے لیے میکانزم تیار کررہےہیں، فرٹیلائزر کمپنیاں کسانوں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے سہولیات فراہم کریں۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…