شادی کے کچھ ہی دن بعد انگوٹھیاں کھو گئیں تھی، اداکارہ فہیہ اعوان کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا ہے کہ شادی کے کچھ ہی دن بعد مجھ سے دو انگوٹھیاں کھو گئیں، میں بہت پریشان تھی کہ شوہر اور ساس کو کیسے بتاں کہ کیسے کھو گئیں کہ ڈانٹ پڑے گی . فہیمہ اعوان نے کہا کہ تین چار دن بعد جب میں نے ڈرتے ڈرتے ساس سے کہا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا اور تھوڑی دیر بعد کہا کہ یہ دیکھو یہ رہیں تمہاری انگوٹھیاں .

انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے کہا کہ جس کی چیز گم ہوتی ہے دراصل وہی چور ہوتا ہے اس لیے اپنی چیز کی حفاظت خود کرو . اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ جب ہماری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سوا سب چور ہیں جبکہ حقیقت میں اس بات کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں