لیکن تینوں کا کام کرنے کا انداز الگ ہے، انہوں نے کہا کہ سلمان خان اپنے پہلی اداکاری سے شاٹ سے ہی مشہورہیں جس کے بعد حالات کیسے بھی آئے لیکن اس نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا . اس لیے وہ یہاں کے سپر اسٹار ہیں . جبکہ شاہ رخ خان ایک محنتی اور پرجوش اداکار ہیں، وہ اپنے کام اور دنیا کو الگ طرح دیکھتے ہیں اس لیے وہ انڈسٹری کے شہنشاہ ہیں . جبکہ عامر خان مستقبل پر گہری نظر رکھتے ہیں انہیں 5 سال قبل ہی احساس ہوا کہ عامر کس زاویے سے سوچتے ہیں، کیونکہ ان کو سمجھنا مشکل ہے . انہوں نے کہا کہ ہم چاروں کے خاندانی نام ایک ہی ہیں لیکن کام کے لحاظ سے ہم سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں . سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں مجھے لگتا ہے کہ میں نے عزت کے ساتھ کریئربنایا ہے اورمیں خود پر فخرکرتا ہوں . میں ان تینوں سے مختلف ہوں . انہیں واقعی ایک ہی بریکٹ میں ہونا چاہئے کیونکہ وہ سنیما کوفتح کرنے والے لوگ ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے چوتھے خان یعنی سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں سلمان خان سپر اسٹار ہیں جبکہ شاہ رخ خان انڈسٹری کے شہنشاہ ہیں .
انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے تینوں خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سیف کا کہنا تھا کہ تینوں نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے .
متعلقہ خبریں