تحریک انصاف شوق سے فوجی قیادت سے مذاکرات کرے، سعد رفیق، گورنر راج کا اشارہ


علی امین نے وفاق پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پھر گورنر راج کا آپشن موجود ہے، رہنما ن لیگ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شوق سے فوجی قیادت سے بات کرے مگر پہلے سول سپرمیسی کے ڈرامے سے باہر تو آئے۔
لاہور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور نے وفاق پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پھر گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے، بہتر ہے وہ یہ حماقت نہ ہی کریں۔ انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے کہ ان کا ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پیروں پر ہوتا ہے، ملک میں سنجیدگی کی سیاست آنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کریں گے۔
سعد رفیق نے لاہور میں تقریب سے بھی خطاب کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معاشی مسائل کے حل کیلئے محنت کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کوشش کررہے ہیں، ہمیں قرض کے بجائے سرمایہ کاری چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں گے، جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہے، جھوٹ بولے جاتے ہیں زہریلا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے لیکن پاکستان کا قافلہ کامیابی سے دوچار ہوگا

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

4 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

28 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

44 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

58 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago