(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کو سربراہان مملکت کی طرف سے کتنے تحائف ملے؟ حکومت شہری کو معلومات دینے سے انکاری۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نےپاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم چیلنج کیا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری رانا ابرار خالد کی درخواست پر معلومات فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا، وفاق کے مطابق وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل کلاسیفائیڈ ہے، اگر وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، وفاق کے مطابق ایسی معلومات کی فراہمی سے عالمی تعلقات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وفاق کو حکم دیا کہ شہری کو بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس کتنے تحائف رکھے، جس پر وفاق نے انفارمیشن فراہم کرنے سے انکار کردیا تاہم اب عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو سماعت کیلئے طلبی کےنوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…