سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں .
روز نامہ جنگ کے مطابق کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے کارروائی کرکے ٹائر سکریپ کی آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی .

زہرہ حیدر کے مطابق سمگلنگ ٹائر سکریپ کی آڑ میں کی گئی، 7 کنٹینرز سے الیکٹرونکس، کپڑے اور قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں . کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ کے مطابق کنٹینرز سے قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، لگژری گاڑی کے ٹائرز، سگریٹس اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں . زہرہ حیدر کے مطابق سمگلنگ کی ایف آئی آر درج کرکے کنٹینرز ضبط کرلئے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں