کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے . مشتعل عوام نے ڈاکوؤں پر تشدد کیا اور بعد میں آگ لگادی .

پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کو عوام سے بچا کر ہسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی .

دوسری جانب پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پکڑے گئے ڈاکوؤں میں سے ایک کا کریمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں