خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔

پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جا رہی ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفے کی وجہ سے خالی ہوئیں۔

Recent Posts

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس…

10 mins ago

گوادر میں 7پاکستانی مزدوروں کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتا ہوں،وزیرداخلہ بلوچستان

صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر…

23 mins ago

کم عمر لڑکیوں کا نکاح : لاہور ہائیکورٹ کا نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر لڑکیوں کے نکاح کے معاملے میں عدالت نے نکاح رجسٹرار کے…

40 mins ago

مریم نوازشریف نے ہاکی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا…

51 mins ago

جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں، عمر ایوب

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ…

58 mins ago

کرینہ کپور بھی مشکل میں پڑگئیں، عدالتی نوٹس جاری

مدھیہ پردیش (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سُپر سٹار کرینہ کپور خان کو اپنی کتاب…

1 hour ago