اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات کا مطلب اور خواہش پوری کرلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر فوج کو سیاسی میں دھکیل رہی ہے۔

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دینے پر حکومت نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔

لیگی رہنما نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کے بعد اب بلی نہیں بلکہ بلا تھیلے سے باہر آگیا ہے، پی ٹی آئی اپنی یہ خواہش بھی شوق سے پوری کرلے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک طرف اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف حکومت کرنے کی خواہش بھی رکھے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔ وفاق میں اتحادی حکومت ہے جو اس مسئلے سے نمٹنا جانتی ہے اور وہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج نہیں لگائے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر آپ چڑھائی کی خواہش رکھیں گے اور ان ہی عزائم پر چلیں گے تو پھر حالات ہی خراب ہوں گے۔

اُدھر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم سجھتے ہیں کہ فوج کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے مگر آج پھر اپوزیشن ایک بار پھر فوج کو سیاست میں دھکیل رہی ہے اور بانی چیئرمین مس کال کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور پھر اُن سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’تحریک انصاف کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آپ کو یہ سہولت میسر نہیں ہے اور اگر آپ کو مذاکرات کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ کریں کیونکہ سیاسی لوگ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔

Recent Posts

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدرز ڈے یعنی ماؤں کا عالمی دن دنیا بھر کے مختلف ممالک…

5 mins ago

پنجاب: 9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے نقصانات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں 9…

12 mins ago

جسٹس بابر ستار نے وکلا کی ہڑتال، درخواست گزاروں کا عدالتوں میں داخلہ بند کرنے کی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے وکلا کی اعلیٰ…

16 mins ago

مزید بہتر رنگوں کے ساتھ واٹس ایپ کا نیا لے آؤٹ متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے…

27 mins ago

صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر…

34 mins ago

پریتی زنٹا بھارتی میڈیا سے خوفزدہ، ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا…

49 mins ago