پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
تفصیل کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت مسلسل عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے جبکہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلاجواز اور عوامی حقوق کے خاتمے کے مترادف ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت نے دو روز قبل رواں مہینے کے 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

Recent Posts

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

8 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

43 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

52 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

1 hour ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago