پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کیخلاف مہم چلا رہی ہے دوسری طرف ترلے کر رہی ہے،پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے،اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشتگردانہ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر بھی دہشتگردی کرتے رہے،پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر مختلف بیانیے ہیں،اداروں کیخلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں،پی ٹی آئی اداروں کو سیاست میں دھکیل کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے،شرجیل میمن نے کہاکہ شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیسے عوام کو اداروں سے لڑواتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی جماعت اداروں کو تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

Recent Posts

آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے…

3 mins ago

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے…

10 mins ago

صدر آصف زرداری کو استثنیٰ مل گیا، عدالت نے کارروائی روک دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے…

15 mins ago

آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی…

21 mins ago

کرینہ کپور مشکل میں پڑگئیں، ہائی کورٹ کا نوٹس جاری

مدھیہ پردیش(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سُپر اسٹار کرینہ کپور خان کو اپنی حمل کی کتاب…

27 mins ago

پنجاب میں 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز برطرف

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز کو برطرف کردیا۔ پنجاب حکومت…

37 mins ago