وزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اکوپیشنل سیفٹی ڈے منانے کا مقصد ورکرز کا ورک پلیس پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، پنجاب کے ہر ورکر کو صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ حکومت پنجاب نجی اداروں کے اشتراک سے آکوپیشننل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے،کارخانوں، دفاتر، ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے،سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کے ذریعے حادثات کو روکا جا سکتا ہے،مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحتمند ماحول یقینی بنانا چاہئے،ملازمین کے تحفظ کیلئے لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں،ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروانہ کرنیوالی کمپنیوں کو جرمانے ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں