اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 24 افراد کو 30 سال تک قید کی سزا سنادی گئی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بدسلوکی، جس میں عصمت دری اور اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل ہیں، کو انتہائی نفرت انگیز قرار دیا ہے۔
یہ سزائیں 1999 اور 2012 کے درمیان شمالی کرکلیز کے علاقے میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ آپریشن کا مرکز بٹلے اور ڈیوزبری کے گرد تھا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے بتایا کہ دوران سماعت جیوری نے چونکا دینے والے جرم کی تفصیلات سنی جس میں بتایا گیا کہ متاثرین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی اور ان کا سودا کیا جاتا تھا۔
2018 کے آخر میں پورے ویسٹ یارکشائر سے گرفتاریاں کی گئیں اور دسمبر 2020 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے ڈی ٹی سی ایچ انسپکٹر اولیور کوٹس نے کہا کہ اکیلے ہی عصمت دری کے 14 جرائم کا مرتکب آصف علی نے اس پیمانے پر خوفناک جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا جس پر یقین کرنا ناممکن ہے۔
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…