خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا ا مکان ، باجوڑ میں باغات تباہ ہو گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا ا مکان ہے،استور میں بارشوں سے چیری اور دیگر پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باجوڑ46،مالم جبہ31، کوہستان29،چراٹ نوشہرہ میں 16،کالام میں 36،ایبٹ آبادکاکول میں 33، کوہستان میں 29ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

ادھر استور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسہ جاری ہے،3روز سے جاری بارش اور برفباری سے نظام زندگی متاثر ہو گئی اور لوگ گھروں میں محصورہو گئے،بارشوں سے چیری اور دیگر پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا .

. .

متعلقہ خبریں