’ہمارے گھر میں آسیب ہیں، کچن سے میرے نام کی آوازیں آتی ہیں لیکن وہاں کوئی نہیں ہوتا، معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں عرصہ دراز سے جنات کا بسیرا ہے،

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں کی گئی گفتگو میں ماہ نور حیدر نے اپنے ساتھ گزری مافوق الفطرت واقعات پر گفتگو کی اور بتایاکہ ہمارے گھر میں آسیب ہیں کیونکہ آج کل کچن سے میرے نام کی آوازیں آتی ہیں اور جب میں پیچھے دیکھتی ہوں تو کوئی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی آوازیں پہلے میری ماما کے نام سے بھی آیا کرتی تھیں۔

ماہ نور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج سے بہت سال پہلے ایک مرتبہ تو یوں ہوا تھا کہ میرے بابا گھر پر نہیں تھے لیکن میری والدہ کو گھر پر ہی وہ دکھائی دیے تھے، دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ صبح فجر کے وقت ماما نماز کیلئے اٹھیں اور بابا ان کے اٹھنے سے پہلے ہی واک پر نکل گئے لیکن والدہ جب نماز پرھنے لگیں تو انہیں محسوس ہوا کہ بابا کمرے میں ہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سارے معاملے کی سچائی اس وقت سامنے آئی جب بابا کچھ دیر بعد گھر لوٹے اور والدہ نے انہیں خود باہر سے آتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگیں کہ آپ تو ابھی گھر میں تھے پھر یوں اچانک باہر سے کیسے آ رہے ہیں؟ تو بابا نے کہا کہ آج میں آپ کے اٹھنے سے پہلے ہی واک کیلئے نکل چکا تھا۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

5 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

6 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

6 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

6 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

7 hours ago