پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ ہوگیا . ڈان نیوز کے مطابق ٹرین مارچ کے کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنان نے پھول نچھاور کیے .

بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ٹرین مارچ کوٹری سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگیا، ٹرین مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پہنچ کر پر اختتام پزیر ہوگا . پی ٹی آئی ٹرین مارچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نکالا جارہا ہے . مارچ شروع ہونے سے قبل رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تنظیم سازی کے سلسلے میں پورے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں اور آج ٹرین مارچ سکھر پر اختتام پذیر ہوگا . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے . بعد ازاں کراچی سےروانہ ہونے والا پی ٹی آئی ٹرین مارچ حیدرآباد اسٹیشن پہنچ گیا، ریلوے اسٹیشن پر کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے اور پھول نچھاور کیا . ر ہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے . . .

متعلقہ خبریں