وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا .

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا عملہ اپنے افسران کو گمراہ کرنے لگا، لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش زون اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے تین کنال کی اراضی پر بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں .

علاوہ ازیں غیر قانونی عمارت کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم بھی ناکام واپس آ گئی، داتا گنج بخش زون کے افسران نے صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے . ذرائع نے مزید بتایا کہ منیار پاکستان سے ملحقہ کسی عمارت کی تعمیر نہیں ہو سکتی، اسی طرح واہگہ زون میں بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہے، مختلف زون کے بلڈنگ انسپکٹرز نے اپنے افسران کی آشیرباد حاصل ہونے کی وجہ سے مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا ہے .

اس حوالے سے ایم او پی محمد سلیم کا کہنا ہے کہ منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی . ترجمان میٹروپولیٹن لاہور نے بتایا ہے کہ منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں