کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش مسترد کرنے سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اتنا لمبا چٹکلَہ نہ چھوڑیں بلکہ چھوٹے چٹکلے چھوڑیں‘۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار ابرار الحق کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم آزادی اظہار رائے نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے فلم مسترد کردی اور کنٹریکٹ سائن نہیں کیا تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مشی خان نے نئی ویڈیو شیئر کی اور ابرار الحق کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

مذکورہ ویڈیو میں مشی خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار سے سوال کیا اور کہا کہ میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔ پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا تو بہت پہلے ہی آچکا تھا، تو ابرار الحق صاحب آپ کو یہ فلم کس سن میں آفر ہوئی تھی اور آپ تب کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔

مشی خان ابرار الحق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھوڑںے کے بعد آپ کا اور کچھ دیگر لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ کیا اس عمر میں اور زندگی کی اس نہج یہ بات کرنے والی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بڑے مزے کا ملک ہے، جہاں شوبز کے علاوہ بھی روز مزے مزے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔

انہوں نے گلوکار کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کے گرجائیں۔ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا نہ چھوڑیں۔

Recent Posts

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

3 mins ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

12 mins ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

55 mins ago

راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی پر ڈال دی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی…

1 hour ago

پنجاب میں 7لاکھ طلبہ کوعینک اورآلہ سماعت فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے7لاکھ طلبہ کوعینک اور ہیئرنگ ایڈ فراہم…

1 hour ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل، جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

ایپوہ(قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ…

2 hours ago