پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ (آئی سی ایم اے) کی تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پاکستان کو ایک انتہائی چیلنجنگ میکرو اکنامک ماحول کا سامنا تھا، مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے اور زر مبادلہ کی شرح بہت دباؤ میں تھی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آج مہنگائی تیزی سے نیچے آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر تک بڑھ گئے ہیں، جلد زرمبادلہ کے ذخائر جلد 9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے، روپیہ مستحکم ہے اور بے یقینی بھی کم ہوئی ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوطرفہ اور کثیر الجہتی شراکت دار اپنی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، اسٹاک مارکیٹ بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمیں غیر مقبول مگر ضروری اقدامات اٹھانے پڑے، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے شرح سود 22 فیصد تک بڑھا دی، حکومت نے غیر ضروری موجودہ اخراجات کو روک کر مالیاتی استحکام کا کام بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مربوط پالیسی اب مطلوبہ نتائج دے رہی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے معیشت کو درپیش دیرینہ مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے تناظر اور اختراعی حل کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی، تکنیکی ترقی، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور مالیاتی ایجادات اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے خطرات میں نئی ​​جہتیں شامل کر رہے ہیں۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

47 mins ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

1 hour ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

2 hours ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

2 hours ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

2 hours ago