وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا،ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا .

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے،صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہاکہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم ممبر ہےاللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نواز ہے،پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعاگو ہیں .

. .

متعلقہ خبریں