پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر، نئے قانون کی تیاری شروع ، وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل کی تیاری کے کام کا آغاز ہوگیا، جس سے خواتین، بچوں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں نئے آغاز کے لئے وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ دے دیا ہے، اس بل سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں پیش آنے والے مسائل کے حل نکالنے میں مدد ہوگی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق بل سے انتہاء پسندانہ رویوں اور دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ذرائع کا کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد ایسا سازگار ماحول اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے جس میں سوشل میڈیا کمپنیز بھرپور انداز میں کام کر سکیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھی ضروری قانون سازی کی جائے گی۔اس بل سے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، ڈارک اور ڈیپ ویب کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خاتمے، گستاخانہ مذہبی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بڑی مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مواد ہٹانے اور سائیبر سپیس سے متعلق حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں پیش رفت ہوگی، وزارت آئی ٹی نے تجاویز اور پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کیلئے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔

Recent Posts

مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے،پرویز الٰہی نے ’مشورہ‘ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز…

4 mins ago

اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی…

9 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے…

19 mins ago

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار…

23 mins ago

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل ہر دوسرے…

29 mins ago

’میرے شوہر بھی پریتی زنٹا کو ڈیٹ کرتے رہے‘ معروف بھارتی اداکارہ سشترا پلائی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریتی زنٹا جہاں اپنی اداکاری کے باعث…

33 mins ago