چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ بال ہیڈ کوچ اور گیری کرسٹن کو وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اظہر محمود کو تینوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پریس کانفرنس کوچز سے متعلق ہے،محسن نقوی نے کہاکہ جیسن گلیسپی کو ریڈبال کا کوچ لا رہے ہیں،جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن وائٹ بال کے کوچ ہوں گے، دونوں دنیا کے بہترین کوچ ہیں،یہ وائٹ بال اور ریڈبال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے،اظہر محمود ٹیم کو ایک جگہ پر لائے ہیں،اظہرمحمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ان کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے،ہم بہتر کرنے میں کامیاب ہونگے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے،جیسن گلیسپی بنگلہ دیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، معاہدہ دوسال کا ہے،ان کا کہناتھا کہ فٹنس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی، دنیا کے پلیئرز کی فنٹس دیکھیں، ہمیں فٹنس پر کام کرنا ہے ، فٹنس کیمپ کی وجہ سے فٹنس کیسے خراب ہو سکتی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ غیرملکی کوچز ٹیم کیساتھ رہیں گے،ہم کوچز سے ٹیموں سے ہٹ کر بھی کام لیں گے،انہوں نے کہاکہ کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں،ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں،ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے،فزیو تھراپسٹ کیلئے ڈیوائسز منگوا لی ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ویمن کرکٹرز کا حادثہ ہوا اور زخمی ہوئیں، ہم نے ایکشن لیا ہے،خاتون ایس ایس پی کو چیف سکیورٹی افسر مقرر کیا ہے، سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

10 mins ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

24 mins ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

1 hour ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

2 hours ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

2 hours ago