احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کامرتکب افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ احسان اللہ کے حوالے سے پینل کی رپورٹ کا انتظار ہے،ابھی اس پر کمنٹ نہیں کروں گا جو بھی ذمے دار ہوگا ایکشن ہوگا .

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی،منگل بدھ تک رپورٹ آجائے گی ہمارے لئے سب کرکٹر اہم ہیں،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ جیسن گلیسپی کو ریڈبال کا کوچ لا رہے ہیں،جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن وائٹ بال کے کوچ ہوں گے، دونوں دنیا کے بہترین کوچ ہیں،یہ وائٹ بال اور ریڈبال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے،اظہر محمود ٹیم کو ایک جگہ پر لائے ہیں،اظہرمحمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے .

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ان کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے، ہم بہتر کرنے میں کامیاب ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں