کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے پر بالآخر پریانکا چوپڑا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں پیش آنیوالی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ مختلف وجوہات کی وجہ سے فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بالی ووڈ میں کبھی انہیں کیریئر کے دوران ایک کونے میں دھکیل دیا گیا یا سیاست سے نمٹنا پڑا، پھر ہالی ووڈ میں انہیں خود کو نئے سرے سے جدوجہد کرنا پڑی۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں مسترد کیے جانے کو میں نے کئی بار دیکھا ہے اور اس کی بہت ساری وجوہات ہیں، کبھی میں کسی کردار کیلئے ٹھیک نہیں ٹھہری تو کبھی فیورٹ ازم کا شکار بنی، کبھی کسی کی گرل فرینڈ کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا، اس طرح کی اور بہت سی وجوہات ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں نے کافی عرصے پہلے وقت سے سمجھوتہ کرلیا تھا، ہم کہہ سکتے ہیں کہ میں دوسروں سے بہتر ہوں اور مجھے خود پر بہت زیادہ اعتماد ہے، مگر یہ درست نہیں ہے، آپ کو اپنے آپ کو مسترد کیا جانا برداشت کرنا پڑتا ہے، اور فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ میں آگے بڑھوں گا اور خود کو ثابت کرکے دکھاں گا۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

6 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

6 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

6 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

6 hours ago