بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے کی تیاری پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے کی تیاری پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں 35 سالہ چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کی شادی پر بطور تحفہ اسے سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹی وی دینے کا سوچا جو اس کی بیوی کو ایک آنکھ نا بھایا، تحفے کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں کو آگاہ کیا اور شوہر کو سبق سکھانے کا کہا۔

چھبی نامی خاتون کے بھائی نے چندر پرکاش کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹا جس کے بعد چندر کے گھر والوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھبی اور اس کے بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

4 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

4 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

4 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

4 hours ago